: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
جینوا،9جون(ایجنسی) عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ یمن میں ہیضہ کی وباء کے نتیجے میں اس بیماری سے متاثر ہونے والے شہریوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ڈیڑھ ماہ میں 800 کے لگ بھگ افراد اس موذی مرض کے نتیجے میں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان طارق یاسر فیٹچ نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا کہ 27 اپریل کے بعد یمن
میں جاری ہیضہ کی وبا سے 1 لاکھ 18 ہزار 20 افراد کے ہیضہ سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ یمن کی 19 گورنریوں میں 798 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثیوں کی بغاوت اور اس کےنتیجے میں جاری جنگ کے باعث شہریوں کو خوراک اور ضروری علاج کی سہولیات کےحصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بنیادی طبی سہولیات کے فقدان کے باعث ہیضہ کی بیماری نے ایک وباء کی شکل اختیار کرچکی ہے جو اب تک ایک ہزار کے قریب جانی لے چکی ہے۔